منگل 07 جمادى الأولى 1434هـ - 19 مارچ 2013م
آخری وقت اشاعت: ہفتہ 08 جمادى الأولى 1433هـ - 31 مارچ 2012م KSA 08:08 - GMT 05:08

فلم "تحیہ کاریوکا" میں صرف پانچ ڈانس شامل ہیں: وفاء عامر

رقاصا "تحیہ کاریوکا" کے حسنی مبارک کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے: ساتھی اداکارہ

ہفتہ 08 جمادى الأولى 1433هـ - 31 مارچ 2012م
قاہرہ ۔ سامی خلیفہ

مصری فلمی صنعت کی ایک معروف شخصیت اور فنکارہ وفاء عامر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق رقاصہ اور فنکارہ "تحیہ کاریوکا" کے سابق صدر حسنی مبارک اور مقتول انور سادات کے ساتھ ذاتی نوعیت کے تعلقات رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مرحومہ کاریوکا کی حیات وخدمات اجاگر کرنے کے لیے بنائی جانے والی نئی ڈرامہ سیریز کی تیس قسطوں میں انہوں نے صرف پانچ ڈانس پیش کیے ہیں جو اس بات کی دلیل ہےکہ سیریل میں ناچ اور گانا نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ بات انہوں نے "العربیہ" نیوز چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتائی۔

حسنی مبارک سے تعلقات

فلم "کاریوکا" میں مرکزی کردار ادا کرنے والی فنکارہ وفاء عامر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ سیریز میں کاریوکا کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل اچھی طرح یہ بات سمجھ لی تھی کہ کاریوکا کی زندگی میں فنکارانہ پہلوؤں کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی میں کئی سیاسی پہلو بھی شامل ہیں۔ اداکاری کے دوران اسے ان سیاسی پہلوؤں کو بھی شامل کرنا ہو گا۔ خاص طور پر مصری سیاست دانوں کے ساتھ کاریوکا کے تعلقات اہمیت کے حامل رہے ہیں کیونکہ سابق صدور انور سادات اور حسنی مبارک نہ صرف ان کے مداحوں میں شامل تھے بلکہ ان کے ساتھ کاریوکا کے دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔

سیریز "تحیہ کاریوکا" میں متنازعہ لباس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاء عامر کا کہنا تھا کہ" ڈرامہ سیریز کے دوران اس نے صرف پانچ مقامات پر اپنا ڈانس شامل کیا ہے۔ جب سیریز ریلیز ہو کر عوام میں آئے گی تو انہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ سیریز میں کیا متنازعہ اور کیا غیر متنازعہ ہے۔ البتہ میں نے جو لباس پہنا ہے اسے عریاں قرار نہیں دیا جا سکتا چونکہ اس فلم کو آئندہ رمضان المبارک میں پیش کیا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ ہم رمضان کے تقدس کا بھی خیال رکھا ہے۔


ڈرامہ سیریز کا ایک منظر

ایک اور سوال کے جواب میں وفاء عامر نے کہا کہ مجھ میں تحیہ کاریوکا میں کوئی گہری مماثلتیں تو نہیں پائی جاتیں، البتہ کاریوکا کے ساتھی فنکاروں کے تعاون سے ان جیسی اداکاری، لباس اور ڈانس پیش کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیریز میں ہیروز میں فادیہ عبدالغنی، عزت ابو عوف، محمد رمضان، حسام الجندی، نبیل نورالدین، احمد رفعت اور محمد فہیم جیسے اداکار شامل ہیں۔ فلم کی اسٹوری فتحی الجندی نے تحریر کی جبکہ پروڈکشن انچارج عمر شیخ ہیں۔

خیال رہے کہ مصر کی سابق اداکارہ تحیہ کاریوکا طویل عرصے تک مصری فلمی حلقوں میں راج کرتی رہی ہیں۔ اسے مصر کی بہترین رقاصہ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ فلم انڈسٹری اور شو بز سے وابستہ شخصیات کے علاوہ تحیہ کاریوکا کے سیاست دانوں اور دیگر با اثرشخصیات سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوتا رہا ہے۔ کاریوکا سنہ 1999 میں وفات پا گئی تھیں۔ حال ہی میں اس کی فنی زندگی پر ایک ڈرامہ سیریز تیار کی گئی ہے جسے آئندہ رمضان المبارک میں ریلیز کیا جائے گا۔