منگل 07 جمادى الأولى 1434هـ - 19 مارچ 2013م
آخری وقت اشاعت: پیر 17 جمادى الأولى 1433هـ - 09 اپریل 2012م KSA 12:56 - GMT 09:56

آمدنی پولیس کی بہتری کے لئے خرچ کی جائے گی

یونان میں پولیس کی خدمات اجرت کے عوض حاصل کی جا سکتی ہیں

پیر 17 جمادى الأولى 1433هـ - 09 اپریل 2012م
العربیہ ڈاٹ نیٹ

یونان میں حکام نے حکومتی تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں اور اپنے دوسرے بینادی ڈھانچے کو مفاد عامہ میں کرائے پر چلانے کی منظوری دی ہے۔ فیصلے کی روشنی میں پولیس اہکار کو تیس یورو جبکہ گشت کے لئے گاڑی کے ہمراہ پولیس اہلکار کی فی گھنٹہ خدمت کا معاوضہ چالیس یورو ادا کرنا ہو گا۔

شہریوں کی حفاظت پر مامور وزارت کے حکام نے اس فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سیکیورٹی ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ اجرت کے بدلے پولیس اہلکاروں اور دوسرے بنیادی ڈھانچے کے استعمال کی اجازت سے مالی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

نیز ایسی خدمات کے بدلے حاصل ہونے والی آمدنی کو ادارے کے سیکیورٹی نظام کو بہتر طور پر منظم کرنے کا موقع ملا گا۔ وزارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں پولیس سروس ایسی خدمات بغیر کسی معاوضے کے فراہم کرتی رہی ہیں تاہم ادارے کو درپیش بحران کی وجہ سے اب ایسا کرنا ممکن نہیں رہا۔

چھوٹی کشیوں میں گشت کے لئے دو سو یورو فی گھنٹہ جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی کے لئے پندرہ سو یورو ادا کرنے ہوں گے۔ بیان میں اس امر کی بھی وضاحت کی گئی ہے پولیس کی خدمات کو اجرت کے عوض استعمال کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جائے گی کہ یہ عمل ادارے کی کارکردگی پر منفی اثر نہ ڈالے۔ یونان کے کل قرضوں کی مالیت 350 یورو ہے۔