بشار الاسد کے حامیوں نے شام میں "العربیہ" کی ویب سائٹ بلاک کر دی

شامی حکمران جوڑے کی خفیہ ای میل شائع کرنے پر غصہ

نشر في:

شام میں صدر بشار الاسد کی آمرانہ حکومت کو بچانے میں سرگرم عناصر نے ایک مرتبہ پھر العربیہ ڈاٹ نیٹ پرحملہ کر کے شام میں ویب سائٹ کو بلاک کر دیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ پر حملہ صدر بشار الاسد اور خاتون اول اسماء اسد کی ذاتی ای میل سے لیک ہونے والی معلومات کو افشاء کرنے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں چھ اپریل کو بھی تخریب کار عناصر نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بلاک کر دیا تھا تاہم چند ایام میں اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ "العربیہ" نیوز چینل کی ویب سائٹ معیاری خبروں کے ایک مستند ذرائع کے طور پر نہ صرف خلیجی عرب ممالک میں شہرت رکھتی ہے بلکہ شام میں بھی اس کے قارئین کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی ہے۔ اب تک شام میں "العربیہ" کی ویب سائٹ کو دیکھنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ہر ہفتے کم سے کم 70 ہزار افراد العربیہ ڈاٹ نیٹ کو وزٹ کر رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ مارچ میں بھی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کی خفیہ ای میل شائع کرنے "العربیہ ڈاٹ نیٹ "کو بلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ "العربیہ" نیوز چینل اور اس کے برادری ٹی وی "العربیہ الحدث" کی نشریات معطل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔