منگل 07 جمادى الأولى 1434هـ - 19 مارچ 2013م
آخری وقت اشاعت: بدھ 04 جمادى الثانية 1433هـ - 25 اپریل 2012م KSA 09:59 - GMT 06:59

ہجلیج کو وا گزار کرانا ہمارا بنیادی حق ہے: خرطوم

جنوبی سوڈان اور خرطوم کے ہجلیج پر کنٹرول کے متضاد دعوے

بدھ 04 جمادى الثانية 1433هـ - 25 اپریل 2012م
العربیہ ڈاٹ نیٹ

اقوام متحدہ میں جنوبی سوڈان کی قائمقام سفیرہ انییس اوسواھا نے متنازعہ علاقے ہجیلج کو جنوبی سوڈان کا حصہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خرطوم کی جانب سے ہجلیج میں تباہی کے منصوبوں سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے سوڈانی فوج کی ہجلیج کے قریبی علاقوں میں گولا باری کی کارروائیوں کی مذمت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ادھر یو این میں سوڈان کے سفیر دفع اللہ علی عثمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہجلیج کی سرزمین بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں سوڈانی سرزمین ہے، اس لئے علاقے کی واپسی ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرطوم، جنوبی سوڈان کی سرحدی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ سوڈانی فوج نے دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ بین الاقوامی سرحد کو پار نہیں کیا ہے۔