اسامہ کا پتہ فون "سم" کے ذریعے چلایا گیا: پاکستانی وزیر دفاع

"رہائشی کمپاونڈ سے ملنے والا مواد فوج کی تحویل میں ہے"

نشر في:

پاکستان کے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو موبائل فون کی "سم" کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ چوہدری احمد مختار کے بہ قول اسامہ کی ہلاکت میں پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کا ہاتھ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے اپنے انٹرویو میں پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس موبائل چپ (سِم) سے اسامہ بن لادن تک رسائی ہوئی وہ ایک جگہ گری پڑی ہوئی انٹیلیجنس والوں کو ملی۔ ان کے مطابق کئی روز تک وہ اس چپ کو استعمال نہیں کرتے تھے۔ کبھی کبھی تو ایک دو جملے بول کر پھر بند کر دیتے۔

چوہدری احمد مختار نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ تھا کہ عربی اور انگریزی میں جو چپ یا کچھ مواد پاکستان کو ملے گا تو وہ امریکا کو دیں گے اور اگر امریکا کو اردو میں ملے گا تو وہ پاکستان کو دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والا مواد فوج کے پاس ہے اس کی چھان بین ہو رہی ہے اور سی ڈیز وغیرہ کو ڈی کوڈ کرنے میں وقت لگے گا۔