شامی فوج کا ملک کے مشرقی شہر "الرقہ" پر حملہ
حمص ردعمل: فری آرمی کا سیکیورٹی ناکوں پر حملوں کا اعلان
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف مذمتی قرارداد کو چین اور روس کی جانب ویٹو کئے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بشار الاسد حکومت نے اس ویٹو کے ثمرات سمیٹنا شروع کر دیئے۔
العربیہ ٹی وی نے شام کے مشرقی شہر الرقہ سے کوارڈینشن کمیٹیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شامی فوج الرقہ کے علاقے "تل ابیض" روڈ میں داخل ہو گئی ہے۔ ادھر شام کی فری آرمی نے حمص شہر میں سیکیورٹی فورسسز اور فوج کے بیرئرز پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ جمعہ کو فوج کے قتل عام کے ردعمل کے طور پر کیا جائے گا۔
ہفتے کی شب ایک اور شامی شہر حلب کی الاعظمیہ کالونی سے بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان مظاہروں میں شریک افراد نے شامی حکومت کے خاتمے کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ انٹرنیٹ پر ان مظاہروں کی تصاویر جاری کرنے والوں کا دعوی ہے کہ حکومت مخالف یہ مظاہرے دمشق کی برزہ کالونی کی ہوئے جن کا مقصد شامی فوج کے ہاتھوں حمص میں سیکڑوں افراد کے ہاتھوں قتل عام کی مذمت کرنا ہے۔
انقلاب کوارڈنیشن کمیٹیوں کے مطابق ہفتے کے روز مختلف شہروں میں شامی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 95 تھی۔