.
.
.
.

فیلڈ مارشل طنطاوی نے مصری پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا

سپریم دستوری عدالت کے حکم کی روشنی میں

نشر في:

مصر کی حکمران فوجی کونسل نے سربراہ فیلڈ مارشل حسین طنطاوی نے ہفتے کے روز پیپلز اسمبلی کو تحلیل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ مصر کی سپریم دستوری عدالت نے جمعرات کے روز ایک فیصلے قرار دیا تھا کہ پیپلز اسمبلی جن انتخابات کی روشنی میں معرض وجود میں آئی ہے، ان انتخابات کو مطلوبہ قانونی تحفظ حاصل نہیں تھا۔

سرکاری خبر رساں اداے "مینا" کے مطابق پیپلز اسمبلی کے جنرل سیکرٹریٹ کو ہفتے کے روز فیلڈ مارشل طنطاوی کی جانب سے سپریم دستوری عدالت کے فیصلے کی کاپی بھجوائی گئی۔ فیصلے کی کاپی کے ہمراہ حسین طنطاوی کا ایک نوٹ بھی منسلک تھا جس میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحریر تھا کہ پیپلز اسمبلی کو جمعہ کی شام سے مطلوبہ قانونی تحفظ نہ ہونے کی بنا پر کالعدم سمجھا جائے۔